واٹس ایپ کا نیا فیچر ، اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں

 واٹس ایپ کا نیا فیچر ، اپنا نمبر ظاہر کئے بغیر کسی کو بھی میسج کریں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ صارفین کے موبائل فون نمبر کی پرائیوسی کے لیے ایک اور زبردست فیچر جلد متعارف کروانے جارہا ہے۔

اگر آپ کسی دوسرے صارف کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نمبر اس صارف تک نہ پہنچے تو اس کیلئے جلد ہی نیا فیچر سامنے آنے والا ہے۔اگر کوئی نامعلوم شخص ہمیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجتا ہے تو واٹس ایپ کے چیٹ باکس پر ہمیں اس کے نام کے بجائے صرف نمبر ظاہر ہوتا ہے، اس شخص کی شناخت کے بعد ہی ہم نمبر کو نام کے ساتھ سیو (save) کرتے ہیں اور بعض اوقات کچھ لوگ کام سے متعلق کسی نامعلوم صارف سے رابطہ کرنے پر گھبراتے ہیں کہ شاید ان کے موبائل نمبر کا غلط استعمال نہ ہو۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-25/news-1685012619-5237.jpg

واٹس ایپ کی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ ایسے شخص کو پیغام بھیجنے والے ہیں جن کے موبائل میں آپ کا نمبر سیو نہیں تو آپ کا پیغام اس نامعلوم شخص کے موبائل پر پہنچنے پر اسکرین پر صرف آپ کا user name ظاہر ہوگا اور آپ کا موبائل فون نمبر ظاہر نہیں ہوگا۔   اگر دوسرے الفاظوں میں بات کی جائے تو اس کا مطلب نامعلوم شخص کا واٹس ایپ میسج آنے پر اس کا نمبر ظاہر ہونے کے بجائے صرف نام ظاہرہوگا، یعنی آپ اس شخص کا نمبر نہ کسی کو فارورڈ کرسکتے ہیں اور نہ آپ خود جان سکتے ہیں، میسج کا رپلائی کرنے پر آپ کا موبائل فون نمبر بھی اس دوسرے صارف کو ظاہر نہیں ہوسکے گا۔

اس نئے فیچر کی مدد سے موبائل فون نمبر کی پرائیویسی برقرار رہے گی اور صارف کا نمبر بلا ضرورت کسی دوسرے شخص کو معلوم نہیں ہوسکے گا۔چونکہ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اس لیے ابھی اسے متعارف نہیں کروایا گیا۔فیچر متعارف ہونے کے بعد صارف اپنےموبائل نمبر پھیلنے کے خطرے کے بغیر کسی بھی شخص سے رابطہ کرسکتے ہیں اور بزنس مین کے علاوہ دیگر سے بہ آسانی پرائیویٹ رابطہ کرسکتے ہیں۔