یاسمین راشد پی ٹی آئی چھوڑیں گی یا نہیں ؟اہم خبر آگئی

یاسمین راشد پی ٹی آئی چھوڑیں گی یا نہیں ؟اہم خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer