سینئر اداکار ارشدمحمود کی علالت؛ عامر میر نے ہنگامی بنیادوں پر علاج  کرانے کی ہدایت کردی

Actor Arshad Mahmood, Punjab Information Minister orders Health Ministry to arrange proper medication for Arshad Mahmood, City42
کیپشن: صوبائی وزیر عامر میر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو سینئر اداکار کا علاج سرکاری خرچ پر ہنگامی بنیادوں میں کرانے کی ہدایت کردی۔ فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار راشد محمود کی بیماری کا نوٹس لے لیا،صوبائی وزیر عامر میر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو سینئر اداکار کا علاج سرکاری خرچ پر ہنگامی بنیادوں میں کرانے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ راشد محمود ہمارے سینئر اداکار ہیں،  ان کے علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب علی نواز ملک کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر عامر میر کی  ہدایات کے بعد راشد محمود کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کروایا جائے گا،فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،  ان کے علاج معالجہ کی ذمہ داری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے کہ سینئر اداکار راشد محمود نے اپنی بیماری کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی -اپنے پیغام میں راشد محمود نے وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر اطلاعات سے  سرکاری خرچ پر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی-