لانگ مارچ؛ Oاور A لیول کے امتحانات منسوخ

لانگ مارچ؛ Oاور A لیول کے امتحانات منسوخ
کیپشن: O Level exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برٹش کونسل نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل کا امتحان معمول کے مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر برٹش کونسل کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس اسٹڈیزاور او لیول بزنس سٹڈیز کے پرچے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

برٹش کونسل کا کہنا تھا کہ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس لیول لاء اور سائیکالوجی کے پرچے اور کیمبرج آئی جی سی ایس ای ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی کا پرچہ منسوخ کیا گیا۔ برٹش کونسل کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل اے لیول میتھ کا پرچہ بھی منسوخ کردیا ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل کاامتحان معمول کے مطابق ہوگا۔

برٹش کونسل نے مزید کہا کہ 26مئی اوربعد کے پرچے راولپنڈی، اسلام آبادمیں شیڈول کے تحت ہوں گے ، امن و امان کی صورتحال میں طلبااور عملے کےتحفظ کے لیےامتحان منسوخ کیاگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer