شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔

ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں۔

آج کل کی نوجوان نسل میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اس کے باوجود اکثر پولیس اہلکار اس کا نوٹس نہیں لیتے یا اس وقت کارروائی کرتے ہیں جب فائرنگ سے قیمی جان کا ضیاع ہوجاتا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مصری شاہ کے علاقے چاہ میراں روڈ پر پیش آیا،جہاں موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے احتشام نامی شہری کے گھر کے سامنے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہوگئی ہے جس میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔