مسلم لیگ ق کا تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق کا تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:چار جماعتی اتحاد کا چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس، تمام محب وطن قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا فیصلہ، صوبوں میں رابطے بڑھائے جائیں گے۔

ظہور الہی روڈ گلبرگ اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی، خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے  کہا کہ 1977ء اور 2013ء والا الیکشن ڈرامہ نہیں دہرانا چا ہیے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:شہباز شریف نے میرے تمام اچھے منصوبوں کو ختم کردیا: چوہدری پرویز الہٰی
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی نتائج عوام کیلئے قابل قبول ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دادرسی کیلئے عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔