شہباز شریف نے میرے تمام اچھے منصوبوں کو ختم کردیا: چوہدری پرویز الہٰی

شہباز شریف نے میرے تمام اچھے منصوبوں کو ختم کردیا: چوہدری پرویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی کی سپریم کورٹ سے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلے کرانے اور کرنے والوں سے حساب لینے کی اپیل، انکا کہناہے کہ انصاف کا راستہ روکنے والوں کو اب جانا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلے کرانے اور کرنے والوں سے بھی حساب لے۔ آئین و قانون کی حکمرانی اور مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے وکلا برادری کی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے۔ انصاف کا راستہ روکنے والوں کو اب جانا ہو گا۔

چودھری پرویز الہی سے انکی رہائشگاہ پر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرچودھری غلام مرتضیٰ ورک، سیکرٹری ریحانہ ناز گھمن اور سینئر ارکان و معروف وکلا پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔  وفدنے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے وکلا کی فلاح و بہبود، انصاف کی جلد فراہمی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

 چودھری پرویزالٰہی کا کہناتھاکہ شہبازشریف نے انکے ہراچھے کام کو ختم کر دیا یا ختم کرنے کی کوشش کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور میں وکلا برادری کیلئے کیے گئے دیگر اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ جن میں تحصیل بار کی سطح تک سالانہ فنڈز کی باقاعدہ فراہمی، تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، وکلا کیلئے رہائشی کالونیاں اور ان کی تمام سرکاری محکموں میں بطور لیگل ایڈوائزر کی تقرری بھی شامل ہے۔