ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا

سوشل میڈیا شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:سوشل میڈیا کا غلط استعمال سادہ لوح شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دھوکہ بازوں کے سامنے بے بس ہو گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایپ متعارف کروائی گی ہے جس کو کوئی بھی شخص اپنے موبائل فون پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس قسم کی ایپ سے کوئی بھی شخص کسی کے بھی نمبر  پر کال یا ایس ایم ایس کر سکتا ہے ۔ ان دونوں دھوکہ باز اور نوسر باز افراد اس قسم کی ایپ کے استعمال سے سادہ لوح شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں جبکہ انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:لیسکو نے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی 

  شہریوں کی جانب سے پی ٹی اے ، ایف ائی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور اس قسم کی ایپ کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔