ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پولیس حراست کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے چئیر مین بیرسٹر گوہر کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو گزشتہ دو گھنٹوں سے پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران تقریباً 700 کارکن گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ سب غیر قانونی ہے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔