ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکو روڈ سروس لائن میں موجود دکان میں اچانک آتشزدگی

پیکو روڈ سروس لائن میں موجود دکان میں اچانک آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں  رضوان : پیکو روڈ سروس لائن میں موجود دکان میں اچانک آگ بھڑک اؒٹھی، فائر بریگیڈ یا ریسکیو ٹیم موقع پر موجود نہ تھی۔
پیکو روڈ سروس لائن پر واقع ایک دکان میں اچانک آگ  بھڑک اؒٹھی ،عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے سے قبل زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کےفوری بعد ہی  آگ بھڑک اؒٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے  بلند شعلوں نےپوری  دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے مقام پرتاحال    فائر بریگیڈ یا ریسکیو ٹیم کی موجودگی نہیں تھی،جس کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

آگ لگنے کی وجہ  اور کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔