کون ہوگا پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ؟ بڑا نام سامنے آگیا

کون ہوگا پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ؟ بڑا نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) تحریک انصاف کے رہنما  اور   پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید  نے شہبازشریف سے ملاقات کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران رسول کا نام دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

سٹی 42 ذرائع کے مطابق  ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف  سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔  اس موقع پر سپیکر رانا محمد اقبال خان ، صوبائی وزیر قانون رانا نثا اللہ بھی ملاقات میں موجود ہیں۔اپوزیشن لیڈر وزیر اعلیٰ پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ کے لیے سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران رسول کا نام دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز غنڈے بن گئے

اس قبل خیال کیا جارہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر  طارق کھوسہ اور ڈاکٹر صفدر محمود کے نام دیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔حکومت نے جانے سے پہلے شاہدرہ کے رہائشیوں کو شاندار تحفہ دینے کی ٹھان لی

 ملاقات سے پہلے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دو نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرونگا اس پر بریک تھرو بھی ہوسکتا ہے۔ امکان ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر شہباز شریف سے ملاقات کامیاب ہوجائے۔

Sughra Afzal

Content Writer