سٹی 42: محکمہ ٹورسٹ سروسز نے نجی ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کو کرایوں اور بلز میں اضافہ نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ۔
خط کے مطابق ریسٹورینٹس موجودہ صورتحال میں زائد بلز وصولی سے گریز کریں،موجودہ صورتحال میں عوامی مفاد میں کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے، عمرے اور زیارتوں پر جانے والے زائرین کیساتھ فراڈ کرنے والی ٹریول ایجنسیز کا لائسنس رد کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں ہائی ویز کے قریب موجود تاریخی حویلیوں گھروں کو ٹوئرز آپریٹرز سیاحوں کی رہائش کیلئے استعمال میں لائیں،اسٹاف کو سندھ حکومت کے ادارے پیتھم سے ٹریننگ کورسز کروائے جائیں گے،
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ برائے ٹوئرسٹ سروس (DTS) کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ کنٹرولر ڈی ٹی ایس سید مہدی شاہ سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹوئرز آپریٹرز کی سہولیات اور رجسٹریشن نظام کو جدید بنانے کی ہدایات کی ۔کفایت شعاری مہم کے تحت عوام کو براہ راست فائدہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہوٹلز اور ریسٹورینٹس پر زائد بلز اور رہائشی کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کیلئے ادارے نے خط لکھا ہے، عمرے اور زیارتوں پر جانے والے زائرین کو بعض کمپنیوں کی جانب سے وہیں چھوڑنے اور عدم سہولیات کی شکایات موصول ہوئی تھی، فیصلہ کیا ہے اب جو ٹوئر کمپنی ایسا کرے گی اس کا لائسنس رد کیا جائے گا،۔ہائیویز کے قریب موجود پرانی عمارتوں حویلیوں کو ٹوئرز آپریٹرز کے ذریعے رہائش کیلئے فعال کررہے ہیں ۔جس سے سیاح پرسکون رہائش سمیت تاریخ اور ثقافت سے بھی جڑ سکتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App