ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے تیسرے دن ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

عید کے تیسرے دن ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : عیدالفطر کے تیسرے روز ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا.

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ نے درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ٹریفک پولیس نے عید کے تیسرے دن شہر کی سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کرکے شہریوں کو جرمانے کئے. درخواست میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا اور بتایا کہ اڑھائی ماہ 12.55 ملین ریونیو اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے.

درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ عید جیسے تہوار پر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کیخلاف ٹریفک پولیس نے بلاجوار آپریشن شروع کیا اور شہر بھر میں رکاوٹیں کھڑی کرکے چالان کئے گئے. درخواست میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس نے عید پر شہریوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ریونیو اکٹھا کرنے کی مہم چلائی.

درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ ٹریفک پولیس سے چالان کی مد میں اکٹھے ہونے والے ریونیو کی تفصیلات مانگی جائیں.

Ansa Awais

Content Writer