ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادا کی جانب سے پوتوں کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کے معاملے پر دائر درخواست نمٹا دی گئی

دادا کی جانب سے پوتوں کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کے معاملے پر دائر درخواست نمٹا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ میں دادا کی جانب سے پوتوں کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کے معاملے پر دائر درخواست نمٹا دی گئی، عدالت نے دادا کی طرف سے خرچہ ادا کرنے کی یقین دہانی کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

جسٹس حسن نواز مخدوم نے محمد اشرف نامی درخواست گزار دادا کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اور ایپلٹ کورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔ ان عدالتوں نے دادا کو اپنے تین پوتوں عبدالکریم،  محمد اذان اور حادیہ کے ماہانہ اخراجات ادا کرنے کا پابند بنایا تھا۔سماعت کے دوران بچوں کی جانب سے وکیل راجہ عبد الرحمان پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ بچوں کے والد اور دادا دونوں سعودی عرب میں مقیم ہیں، جبکہ بچوں کی کفالت کے لیے مالی معاونت ناگزیر ہے۔

دادا صاحب  حیثیت ہے اور  پوتوں کو خرچہ ادا کرسکتا ہے،انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ فیملی کورٹ نے دادا کو 24 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بعد ازاں ایپلٹ کورٹ نے برقرار رکھا۔دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ دادا بچوں کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت کے حکم پر دادا نے فوری طور پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے بھی بچوں کو ادا کر دیے۔
بعد ازاں عدالت نے دادا کی جانب سے 74 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ادا کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر عدالتی حکم کے مطابق بچوں کو ماہانہ خرچہ ادا نہ کیا گیا تو دادا کی جائیداد نیلام بھی کی جا سکتی ہے۔یوں عدالت نے فریقین کے درمیان معاملہ نمٹاتے ہوئے بچوں کے مالی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Ansa Awais

Content Writer