ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی توانائی بچت اور کفایت شعاری پالیسی، تعلیمی اداروں کو اہم ہدایات جاری

وزیراعظم کی توانائی بچت اور کفایت شعاری پالیسی، تعلیمی اداروں کو اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:وزیراعظم کی ہدایت پر توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

   محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تمام جامعات اور کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالیسی کے تحت اقدامات کو جاری رکھیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں۔

   ایچ ای ڈی  کا کہناتھا  کہ  تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلباء کی آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے انعقاد کو سراہا گیا ہے، مگر اب تعلیمی ترقی، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی پر دوبارہ توجہ دینے کا اہم وقت ہے۔جاری کردہ   انتباہ  کے مطابق عدم تعمیل کرنے والے اداروں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی جائے گی۔
    اساتذہ  کا کہناتھا  کہ اساتذہ  کا کہناتھا کہ جامعات اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونی چاہییں،فزیکل لرننگ کی بجائے آن لائن لرننگ سے طلباء کا تعلیمی ہرج ہو رہا ہے۔اساتذہ نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ خراب انٹرنیٹ کنکشن آن لائن کلاسز میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے ساتھ تعلیمی معیار اور طلباء کی کارکردگی کو بھی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

تعلیمی اداروں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آن لائن اور فزیکل دونوں سرگرمیوں کو متوازن انداز میں چلائیں تاکہ طلباء کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔