ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین افراد کی بازیابی کے متعلق کیس، سی سی پی او کو طلب کرنے کا عندیہ

تین افراد کی بازیابی کے متعلق کیس، سی سی پی او کو طلب کرنے کا عندیہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں تین افراد کی بازیابی کے متعلق کیس میں ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ راحیلہ پیش ،عدالت کا ایس پی انویسٹیگیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او کو طلب کرنے کا عندیہ دیا ،عدالت نے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ کو 30 مارچ کو دوبارہ مفصل رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا.

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے سائلہ کنزاں بی بی کی درخواست پر سماعت کی ,ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اسد تحریم بیگ کے ہمراہ پیش ہوئیں, سندر کے علاقہ کے محبوسان کو تھانہ باغبانپورہ نے ایک مقدمہ میں گرفتار کیاتھا , جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس پی انویسٹیگیشن کینٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس کیس میں آپ نے کیا کاروائی کی ؟ خاتون ایس پی انویسٹیگیشن نے جواب دیا میں نے معاملے کی انکوائری کی ہے،تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے.

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کے خلاف کیا کاروائی کی ، جس نے ان کو گرفتار کیا تھا ،اس ایس ایچ او نے جو حرکت کی اس وجہ کی وجہ آپ کو یہاں پیش ہونا پڑا ، ایس پی انویسٹیگیشن نے جواب دیا اس ایس ایچ او باغبانپورہ کے خلاف کاروائی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی ، آپ کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریں گی یا سی سی پی او اکر بتائے گا، میرا خیال ہے آپ سے یہ نہیں ہوگا ، سی سی پی او کو ہی طلب کرنا پڑے گا ، ایس پی نے جواب دیا سر ، سی سی پی او کو طلب نہ کریں ، مجھے دو روز کی مہلت دے دیں ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ریمارکس دیے.شوکاز نوٹس وغیرہ سے کام چلے گا نہیں ، آپ کو پیر تک مہلت دے رہے ہیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی

Ansa Awais

Content Writer