ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں مسلسل تعطیلات، پرائیویٹ سکولوں نے بڑا مطالبہ کردیا

 تعلیمی اداروں میں مسلسل تعطیلات، پرائیویٹ سکولوں نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبہ بھر کے سکولوں اور کالجز میں مسلسل تعطیلات کے باعث طلباء کی پڑھائی متاثر ہونے لگی ہے۔ نہم اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تیاری میں اساتذہ اور طلباء دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پرائیویٹ سکولز نے آئندہ سال کے بورڈ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن رضاء الرحمن کے مطابق چھٹیوں کے باعث طلباء کا کورس مکمل کروانا مشکل ہو گیا ہے اور اکیڈمک کلینڈر پہلے ہی 130 دنوں تک محدود ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 3 سے 4 دن سکول کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ طلباء اپنی پڑھائی مکمل کر سکیں۔

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کئی سالوں سے اکیڈمک کلینڈر مکمل نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے تعلیمی معیار متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ کی محدود سہولیات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ملک میں صرف 15 سے 20 فیصد طلباء کے پاس آن لائن تعلیم تک رسائی موجود ہے، جس کے باعث آن لائن تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔