ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نیا ریکارڈ، کاشتکاروں کو20 ہزار ٹریکٹرز فراہم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نیا ریکارڈ، کاشتکاروں کو20 ہزار ٹریکٹرز فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صرف 2سال کے عرصے میں کاشتکاروں کی سہولت کے لیے 30 ہزار ٹریکٹر فراہم کر کے زرعی شعبے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر بھی کاشتکاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار پروگرام کے تحت کسان ہائی پاور ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری بھی حاصل کر سکیں گے،کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں، رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی اور کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی طرف لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ کی طرف گامزن کیا جا رہا ہے، ایگری کلچر میکانائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگااور زراعت کے فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن میں بہتری لائی جا سکے۔