بابر شہزاد : نجی میڈیکل کالجز کیلئے فیسوں کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی،
پی ایم ڈی سی کونسل نے فیسوں بارے سفارشات کی منظوری دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں کا اعلان نائب وزیراعظم جلد کریں گے، نجی میڈیکل کالج کی کم از کم فیس حد 18 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ، نجی میڈیکل کالج کی ذیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 25 لاکھ رکھنے کی سفارش کی گئی ،نجی میڈیکل،ڈینٹل کالج کی فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو گا، نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کے نمائندے فیس سفارشات سے متفق ہیں، نجی میڈیکل کالجز کی نادار طلبا سے قسط وار فیس وصولی کی تجویز شامل ہے ، نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں پر فریقین سے طویل مشاورت ہوئی ہے،
نجی میڈیکل کالجز 25 تا 35 لاکھ روپے سالانہ فیس لے رہے ہیں،