راو دلشادحسین:اقلیتی طلبا کیلئے تعلیمی وظائف کی آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع،وظائف سال 2024-25 کیلئے دیئے جائیں گے، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2025 ہے۔
تعلیمی وظائف برائے سال 25-2024 کے اجراء کی درخواستوں کا عمل شروع ہوگیا، میٹرک تا پی ایچ ڈی کے مستحق اقلیتی (غیر مسلم) طالب علم مستفید ہوں گے، صوبہ پنجاب کے سکونتی،سرکاری تعلیمی اداروں میں با قاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے اہل ہوں گے۔
اوپن یونیورسٹیز اور ورچوئل یو نیور سٹیز کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم درخواست دینے کے اہل نہیں، تسلیم شدہ بورڈ یونیورسٹی سے کم از کم 40 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس ہونا اہلیت کے لیے ضروری ہے، امیدوار کے گھرانہ کی تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی مبلغ - 59,600 پاکستانی روپے سے زیادہ نہ ہو۔
صرف محکمہ کی طرف سے دی گئی ویب سائیٹ پر بذریعہ آن لائن لنک imtps://scholarships-hrman.punjab.gov.pk پر درخواست قبول ہوگی، آخری تاریخ سے پہلے وصول ہونے والی مکمل درخواستیں زیر غور لائی جائیں گی، باقی تمام درخواستیں غیر مؤثر / نا اہل تصور ہو گی۔
محکمہ کسی بھی امیدوار کے تعلیمی کوائف یا دیگر معلومات غلط ہونے کی بنا پر اس کا وظیفہ روک سکتا ہے، محکمہ اسکو منسوخ کر سکتا ہے، اور ادا کی گئی رقم بھی واپس لے سکتا ہے، محکمہ اس ضمن میں قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے، اقلیتی طلبہ آن لائن فارم فل کرنے کے بعد اس کا پرنٹ لیں گے۔
موجودہ تعلیمی ادارے کے سربراہ سے تصدیق اور گھرانہ کی تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی والا تصدیق کروائیں گے، کسی بھی گریڈ 17 یا بالا سرکاری گزیڈ افسر سے اور مذہبی حصہ اپنے متعلقہ مذہبی ادارے سے تصدیق کروایا جا سکتا ہے۔
آ ن لائن اپلائی والی ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں، درخواست فارم کے ساتھ درج ذیل دستاویزات کی نقول کا گریڈ 17 یا بالا سرکاری گزینڈ افسر سے تصدیق شدہ نام کے بغیر قابل قبول نہ ہو گی،بصورت دیگر در خواست نامکمل تصور ہو گی اور زیر غور نہیں لائی جائے گی۔
درخواستوں کی جانچ پڑتال اور وظیفے کا اجراء محکمہ کی مجوزہ پالیسی کے تحت کیا جائے گا، محکمہ کسی بھی وقت بغیر وجہ بتائے یہ وظیفہ (Scholarship) پروگرام بند کرنے کا حق محفوظ
رکھتا ہے، محکمہ کی طرف سے دی گئی ویب سائیٹ پر بذریعہ آن لائن لنک https://scholarships-hima.punjab.gov.pk درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ
19 اپریل 2005, (19.04.2025) بوقت رات 12 بجے تک ہے۔
بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیں گی، آخری تاریخ سے پہلے آن لائن اپلائی کرنا امیدوار کی ذمہ داری ہے، مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1040 یا 042-99333644 پر فون کریں۔