ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، پہلا انگریزی کا پرچہ لیا گیا

پنجاب بھر میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، پہلا انگریزی کا پرچہ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، پہلے روز تمام تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ لیا گیا۔
لاہور بورڈ کے تحت 921 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے، 921امتحانی سنٹرز میں ایک لاکھ 29 ہزار نگران عملہ تعینات کیا گیا،مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار طلبا و طالبات نہم کا امتحان دیں گے۔
تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 بورڈ حکام کاکہنا تھا کہ امتحانی مراکزمیں بلیک لسٹ ، ریٹائرڈ ،پرائیویٹ عملہ تعینات نہیں کیا گیا ،امتحانی مراکز میں ڈیوائس، موبائل یا نقل کے مواد پر مکمل پابندی ہوگی۔