شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں، ترجمان لاہور پولیس

 شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں، ترجمان لاہور پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اُٹھائے گئے اقدامات کو راستہ روکنے کا تاثر نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ جلسہ گاہ میں جانے والے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات اُٹھانا لازم ہیں۔حفاظتی انتظامات کو جلسہ گاہ جانے والے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا تاثر نہ دیا جائے

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں جانے والے شہریوں کی صرف چیکنگ کی جا رہی ہے، امن و امان کے قیام کے لئے چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، شہری بغیر کسی رکاوٹ کے مینار پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
 

Bilal Arshad

Content Writer