سٹی 42 : اسلام آباد میں پولیس سروس کے 2 سینئر افسران کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، جس کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے محمد ادریس احمد 18 اکتوبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی محمد ادریس احمد ایف آئی اے میں تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس سروس، گریڈ 20 کے کیپٹن (ر) فیروز شاہ 14 ستمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے، کیپٹن (ر) فیروز شاہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ افسران سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر 60 سال کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔