ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجراتی شوبز انڈسٹری سوگوار، سینئر اداکار و ہدایتکار چل بسے

گجراتی شوبز انڈسٹری سوگوار، سینئر اداکار و ہدایتکار چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گجراتی اسٹیج، فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار اروند ویکاریا 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس پر بھارتی شوبز حلقوں میں افسوس کی فضا چھا گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند ویکاریا کی وفات نے ان کے اہلِ خانہ اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو سوگوار کر دیا۔

 ان کے بیٹے تنمے ویکاریا، جو مقبول ٹی وی شو ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ میں باگھا کے کردار سے شہرت رکھتے ہیں، مختصر عرصے میں دوسری بڑی ذاتی سانحے سے دوچار ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تنمے ویکاریا نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اپنی والدہ کو بھی کھو دیا تھا اور اب والد کی جدائی نے خاندان کو مزید غمزدہ کر دیا ہے۔

ادھر ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ کے خالق و پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے اروند ویکاریا کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف تنمے ویکاریا کے خاندان ہی نہیں بلکہ پوری تفریحی صنعت کیلئے بھی ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اروند ویکاریا گجراتی تھیٹر اور سنیما کی ایک باوقار اور باصلاحیت شخصیت تھے جن کی فنی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔