درِنایاب : پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کو میٹرو بس سروس بند رہے گی،الیکٹرک بس سروس معطل رہے گی، سپیڈو بس سروس بھی دو روز تک بند رہے گی۔
حکام کے مطابق لاہور ، ملتان ، راولپنڈی میں ان سروسز کو سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر عارضی طور پر معطل رکھا جائے گا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری جلوسوں اور مجالس کے باعث ٹریفک اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اسی لیے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔