ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز تو ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے، اب ایک نئی لیک میں آئی فون 17 پرو کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک سامنے آئی ہے۔ 

ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے آئی فون 17 پرو کے ڈمی ماڈل کی تصاویر پوسٹ کیں، جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال کے آئی فون 17 پرو ماڈلز بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔ آئی فون 17 سیریز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا۔ یعنی ایک بڑی سیاہ پٹی میں 3 کیمرے، فلیش لائٹ اور دیگر موجود ہوں گے۔

قبل ازیں مختلف رپورٹس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں کافی لیکس سامنے آئی تھیں، جس کے مطابق یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ 

ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔ اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔