طاہر جمیل :لاہور کو پاکستان کا پہلا ’’ڈسٹ فری سٹی‘‘ بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ نورالامین مینگل لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے،ڈی جی ایل ڈی اےطاہرفاروق نےجاری ومجوزہ منصوبوں بارےبریفنگ دی۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے تمام محکمےایک جیسے معیار اپنائیں گے،کمرشل املاک کےباہری حصےکےڈائزین کیلئےبھی قانون سازی ہو گی،تمام ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی پہلوکوسب سےزیادہ اہمیت دی جائےگی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کایونیفارم معیارہونےسےپائیداری وانتظام بہترہوسکےگا،بےڈھنگی، رنگ برنگی کمرشل املاک شہرکی خوبصورتی کوماندکرتی ہیں، لاہورمیں پائیدار ترقی و خوبصورتی کیلئے جامع پلان کےتحت کام کیاجائے،منظم ڈویلپمنٹ کیلئےتمام محکموں کوایک جیسےسٹینڈرڈزاپنانےہونگے،ڈی جی ایل ڈی اےکی پراپرٹی ریکارڈکی سفٹنگ،بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری پربریفنگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا نے بتایا کہ پہلی دفعہ ریونیو جنریشن میں ریکارڈ 25 ارب کا ہندسہ عبور کیا، اربوں روپےمالیت کی990کینال پراپرٹی کو واگزار کروایا گیا، ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ سے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اجلاس میں نیسپاک کی ٹیم نےییلولائن بس سروس منصوبےکےمجوزہ پلان بارےبریفنگ دی گئی۔