ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ

حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ہوگیا۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا ہے جس سے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ایک ایک فٹ بلند ہوگئی۔ 

ایم ڈی واسا کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19 سو 82 فٹ ہے، خانپور ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 19 سو 20 فٹ ہے۔ 

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 فٹ ہے، راول ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 17 اشاریہ 36 فٹ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے جس کے باعث دستیاب ریسورسز میں مزید اضافے کا امکان ہے، اضافی بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer