عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور بلائنڈ مرڈر کی رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں 87 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں سے ہلاک ہو ئے،رواں سال میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 223 بلائنڈ مرڈر ہوئے، رواں سال کے دوران 2016 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا ۔