ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ,سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ ,سماعت 18 ستمبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ میں سابق ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست گزار وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی.

جسٹس شجاعت علی خان نےشہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی ،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے تین سال ہوچکے ہیں ،کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کےعہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ، درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے.

 

Ansa Awais

Content Writer