ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ،پاکستان کا ایران،اسرائیل  جنگ بندی کا خیر مقدم

مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ،پاکستان کا ایران،اسرائیل  جنگ بندی کا خیر مقدم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔

 پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔

 عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔

 پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے ای اے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔