ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ:ترجمان واسا کا کہنا تھا جڑواں شہروں میں علی الصبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر 52 ملی میٹر گولڑہ 25 بوکڑہ مقام پر 66 ملی میتر ، پی ایم ڈی 32 شمس آباد پر 55 ملی میٹر , کچہری 41 جبکہ پیر ودھائی 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

نالہ میں کٹاریاں کے مقام پر 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔