ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس،محمد نواز بھٹی کون؟مونس الہی کا تفصیلی جواب نامہ آگیا

Moonas Elahi Reply To FIA in Money laundering case
کیپشن: Moonas Elahi Reply To FIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی کا تفصیلی جواب نامہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی نے جواب نامہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتے اور نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی انہیں معلوم نہیں،مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا۔

مونس الہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'آر وائے کے' گروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں البتہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے اوربھائی راکیش الہی نے شئیرز تحفے میں دیے جس سے ایکس کیپٹل لیمیٹڈ کے زریعے 16.2 فیصد شئیرز حاصل کیے۔18.63 فیصد شئیرز انوسٹمنٹ کر کے 'ایم ای کیپٹل لیمیٹڈ' کے ذریعے لیے ۔

ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلئیر ہے،ایف آئی اے نے مونس الہی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ایف آئی اے میں مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف 24ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer