ویب ڈیسک: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں حصہ لینے کے لیے مزید 30 ہزار شمالی کوریائی فوجیوں کو تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے رات گئے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے اور روس کے علاقے وورونیز میں جون سے ان فوجیوں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔
زیلنسکی کے مطابق روس پہلے ہی شمالی کوریا کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت فوجی تعاون حاصل کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 میں شمالی کوریا نے روس کے کرسک علاقے میں یوکرینی کارروائیوں کے بعد تقریباً 14 ہزار فوجی روس کی مدد کے لیے بھیجے تھے۔