ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ، جنرل ریاضی ختم

 صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ، جنرل ریاضی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض : پیکٹا نے ایک اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ کر دیا ,پیکٹا نے وفاقی حکومت کے طرز پر جنرل ریاضی کے مضمون کو ختم کر دیا۔

 ڈائریکٹر کریکلم عامر ریاض کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کے تمام طلبہ "ریاضی سائنس" ہی پڑھیں گے،جنرل ریاضی کا مضمون نصاب سے ختم کر دیا گیا،نہم سائنس و آرٹس دونوں گروپس میں اب ایک ہی ریاضی کی کتاب ہوگی۔

 پیکٹا  کے مطابق میٹرک میں نصاب ہم آہنگی کے لیے نئی پالیسی لاگو کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پیکٹا سید صغیر الحسنین کی جانب سے اداروں کو مراسلہ بھی بھجوادیا گیا۔