جنید ریاض :ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بالاآخر انتظامی پوسٹوں پر قابض ملازمین کے تبادلے کردیئے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا تھا کہ مذکورہ سٹاف 10،10سال سے ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں انتظامی عہدوں پر تعینات تھے،کلریکل سٹاف کوٹرانسفر کرکے سکولوں میں بھجوادیا گیا ،بیشتر ملازمین کی تحصیل تبدیل کردی گئی،ایجوکیشن کمپلیکس میں تعینات 95 ملازمین کے تبادلوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
صرف 3 سال سے کم عرصہ سے تعینات ملازمین کو تبدیل نہیں کیا گیا،عرصہ دراز سے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کے بھی تبادلے آج کردیئے جائیں گے۔