حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے, پولیس نے کیس کا چالان مکمل کرکے پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے، جہاں دو رکنی ٹیم چالان کی قانونی جانچ (سکروٹنی) کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چالان کی سکروٹنی راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم کرے گی۔ سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، جس کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل متعلقہ جج کی عدالت میں شروع ہو گا۔
پولیس چالان میں ملزم عمر حیات کو ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں ملزم کا اعترافی بیان بھی شامل کیا گیا ہے جو دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیا گیا تھا۔چالان میں ثنا یوسف کی والدہ، پھوپھو اور دیگر اہم گواہان کو بھی شامل کیا گیا ہے .