کل کن کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا

کل کن کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نےبتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے  پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ،  سندھ، مشرقی و جنوبی بلوچستان  اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے  اور شمال مشرقیو مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلو چستان میں   موسلادھار  بارش کی توقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ  بدھ کے روز    اسلام آبادمیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود   رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،  ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔ مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت اور کرک میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔ڈی آئی خان،  کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ  اور وزیرستان میں مو سلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ، پہاڑی علاقوں  میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے اور پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ،  گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔

 اوکاڑہ   ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ،میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان، راجن پور، وہاڑی، لیہ، بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں موسلاھادر بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ڈیرہ غازی خان کے مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے ۔

بلوچستان میں کوئٹہ، مستونگ ، پشین  ،زیارت،کو ہلو، ژوب، شیرانی،  مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ ،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان،  با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ڈیرہ بگٹی ، آواران  ، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بعض مقامات پر  مو سلا دھار بارش  کا بھی امکان ہے ، موسلادھار  بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ،  قمبر ،شہداد کوٹ اورخیر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔