سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی آٹھویں مرتبہ گرفتاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو آٹھویں دفعہ گرفتار کر لیاگیا۔ اس مرتبہ علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا  ہے۔

 سیشن کورٹ نے آج صبح سابق وزیر مملکت کو کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔  وکلاء کی ٹیم رہائی ل کی روبکار لے کر جیل پہنچے  جہاں حکام نے انہیں 3 ایم پی او کی گرفتاری کے احکامات تھما دیئے۔ 

 سیشن جج کی  عدالت  نےدو لاکھ ،دو نفری پر علی محمد خان  کی ضمانت منظور کر کے علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم انہیں 3 ایم پی او کے تخت دوبارہ گرفتارکرلیا۔ علی محمد خان ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن الزامات میں ایک ماہ سے جیل میں تھے۔

سابق وفاقی وزیر  علی محمد خان کی جانب سے ریاض پائندہ  خیل ایڈوکیٹ، اسلام خان وردگ ایڈووکیٹ، جواد خان ایڈووکیٹ  اور اسد خان ایڈووکیٹ عدالت  میں پیش ہوئے تھے۔