ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت معطل، تفصیلی فیصلہ جاری

عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت معطل، تفصیلی فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے عظمیٰ کاردار کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا، عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم، اسمبلی رکنیت سے بھی فوری مستعفی ہونے کا حکم دیاگیاہے، عظمیٰ کاردار نے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔
تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کی اپیل پر احتساب کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عظمیٰ کاردار نے پارٹی آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔عظمیٰ کاردار نے سینئر پارٹی رہنماؤں کے خلاف صحافی سے ٹیلیفونک گفتگو کی جوکہ انتہائی غیرذمے دارانہ فعل تھا۔عظمیٰ کاردار نے پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عظمیٰ کاردار کے خلاف پارٹی کے آئین کی کلاز 3 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، انہیں فوری طور پر اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی سوشل میڈیا پر لیک ہوئی آڈیو میں انہوں نے وزیراعظم ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر رہنماوں کے حوالے سے تبصرے کئے تھے۔پارٹی قیادت کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔ اس فیصلے سے متعلق جب عظمیٰ کاردار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer