علی عباس: بارش کا پانی اب ندی نالوں میں نہیں بہے گا، ذخیرہ کیا جائیگا۔ پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے فرسودہ نظام کی جگہ نیاسسٹم متعارف کرانے کاٹاسک دیدیا۔
پنجاب حکومت شہر میں نکاسی آب کے فقدان کو دور کرنے کیلئے نیا منصوبہ بنانے جارہی ہے جس کیلئے حکومت نےنکاسی آب کا نیا روڈ میپ تیارکرنے کا حکم دیدیا ہے، اس سلسلہ میں شہرکوسیلاب سے بچانے کیلئے واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ہاوسنگ اور بلدیات کو احکامات جاری کئے گئے کہ نکاسی آب کو بہترکرنے کیلئے نئی منصوبہ بندی کی جائے۔
پی اینڈ ڈی بورڈکی جانب سے باقاعدہ متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، حکام کےمطابق شہری علاقوں میں نکاسی آب کے فقدان کے باعث آنیوالےمون سون میں سیلاب کا خدشہ ہے، اب نئے روڈ میپ میں بارش کے پانی کوذخیرہ کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جائے گی اورشہر میں بارش کے پانی کے نکاس کیلئے اصلاحات بھی کی جارہی ہیں۔