سٹی 42 : قلات شہر اور گرد ونواح میں 3 روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
برف باری سے قلات شہر اور گرد ونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب چمن شہر اور گرد و نواح میں تین روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ چمن سمیت شمالی بلوچستان کے میدانی علاقوں پر بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برف باری سے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔