سٹی 42 : بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی اور بارش کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس حولے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر طلباء کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے امتحانات کا نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور والدین کو امتحان کے نئے شیڈول کے بارے میں بروقت آگاہ کریں۔