ویب ڈیسک : راولپنڈی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 کی سیاست میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور کئی سیاسی جماعتوں سے وابستہ برادریوں کے سرکردہ رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔
راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 10 کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے سرکردہ رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان ایک خصوصی اجتماع مین کیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی دس میں شامل راولپنڈی کی یونین کونسل چک بیلی خان کے علاقے پنڈوری اور یونین کونسل چونترہ کی ڈھوک مرزا اور داخلی چونترہ کی مرزا برداری پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز کے قافلے میں شامل ہو گئی ہے۔
مسلم لیگ نواز کی جانب سے داخلی پنڈوری اور ڈھوک مرزا میں خصوصی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز مہمان خصوصی تھے۔
تقریب گاہ میں آمد پر پارلیمانی سکریڑی ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر گل پاشی بھی گئی۔ پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز نے مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے والی برداریوں اور شخصیات سے اظہار تشکر کیا۔
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سکریڑی چودھری نعیم اعجاز نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کریں گے، سڑکوں اور صحت کے منصوبوں پر کام جاری ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کے ورکرز سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب کو ساتھ لے چلیں گے۔