سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان سے چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی اشبر جدون، پارٹی رہنما قاضی مسرت اور شہناز شمشیر بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاو ہ خواتین ونگ کو مزید منظم اور متحرک کرنے کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی بہترین کارکردگی اور عوامی فلاح کے لیے ان کی خدمات کو سراہا، کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق طبقات کے لیے ایک مؤثر اور انقلابی منصوبہ ہے۔