ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے بالائی و شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے

بلوچستان کے بالائی و شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی و شمالی اضلاع تیسرے روز بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، ساتھ ہی محکمہ موسمیات کی آج رات سے سرد ہوائیں چلنے  مزید  بارش و برفباری کہ پیشگوئی بھی کی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کھلے میں جمع پانی منجمد، معمولات زندگی متاثر جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکے علاوہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد اور جزوی ابرآلود رہے گا۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات میں چاغی، خاران، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، ژوب میں بارش کا امکان ہے جبکہ زیارت،  قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  یا برفباری کا امکان ہے۔