ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

Saudia arab,Pakiatani ambassy,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے معلومات کیلئے فون کالز سے متعلق انتباہ جاری کردیا۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان انتباہ کیا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے کیونکہ یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔