صدر جوبائیڈن رپورٹر پر برس پڑے، فحش گالی دے دی

Joe Biden Abuse Reporter of FOX News
کیپشن: Joe Biden Abuse Reporter
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی پر سوال کیوں کیا؟ امریکی صدر جوبائیڈن ٹی وی رپورٹرپر برس پڑے، میڈیا بریفنگ کےدوران ٹی وی رپورٹر کو گالی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دی جارہی تھی، اس دوران ایک چینل کے رپورٹر نے امریکی صدر جوبائٰیڈن سے ایسا سوال کیا جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور گالی دے دی۔

رپورٹر نے جوبائیڈن سے کہا کہ کیا آپ مہنگائی کے حوالے سے سوال کا جواب دیں گے؟ آپ کو کیا لگتا ہے کہ مڈٹرمز میں بڑھتا ہوا افراط زر سیاسی ذمے داری ہے؟۔

رپورٹر کے اس سوال کو سننے کی دیر تھی کہ امریکی صدر کے چہرے کے تاثرات بدل گئے اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رپورٹر کو فحاش گالی دے ڈالی اور جس کو وہاں پر موجود افراد نے آسانی سے سن لیا۔  

دوسری جانب نمائندے کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس پر اس کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد صدر بائیڈن کا فون آیا تھا جس پر انہوں نہ صرف اپنی غلطی کا اعتراف کیا بلکہ معافی بھی مانگ لی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے صدر کو یہ بھی کہا کہ میں آئندہ بھی ایسے سوال کروں گا جس پر انہوں نے مثبت انداز میں جواب دیا۔