‘‘جیت کا کریڈٹ سینئرز کو جاتا ہے’’

‘‘جیت کا کریڈٹ سینئرز کو جاتا ہے’’
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دے دیا۔ بنگالی کوچ رسل ڈومنیگو نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیل کر ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی نمبر ون ٹیم ہے۔

پاکستان نے ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی اپنے نام کرلی۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز میں کامیابی پر بے حد خوشی ہے، اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد اضافہ ہوا ہے۔ کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی بہتریب کارکردگی پر بے حد خوشی ہے۔

بنگلہ دیش کے کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں میچوں میں اچھا مقابلہ کیا مگر پاکستان ٹیم ہم سے بہتر کھیلی جس پر وہ کامیابی کے مستحق تھی۔

بنگلہ دیش کے کوچ نے کہا کہ آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی پر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں گے۔