(علی عباس)صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کہتے ہیں کہ ان شا اللہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا اور عمران خان 2023میں بھی وزیر اعظم ہونگےاور معیشت کی گاڑی پٹڑی پر چڑھ چکی ہے اور بہت جلد پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا۔
لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ان شا اللہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا اور عمران خان 2023میں بھی وزیر اعظم ہوں گے، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،امریکہ ،چین ،ترکی اورملائیشیاء سمیت دیگر ممالک سے بہترین تعلقات ہیں ، چار دہائیوں کا گند صاف کرنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے ، معیشت کی گاڑی پٹڑی پر چڑھ چکی ہے اور بہت جلد پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا ۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد ایک حقیقت ہے اور ان کی پاکستان کیساتھ محبت ایک مثال ہے۔